ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لیے کوشاں ہیں،سائنس سے مستفیدہونے کی ضرورت

کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے لیے کوشاں ہیں،سائنس سے مستفیدہونے کی ضرورت

Sat, 27 Oct 2018 12:09:31  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی27اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز)وزیراعظم نریندرمودی نے کل لکھنؤمیں ویڈیوکانفرنس کے ذریعے کرشی کمبھ سے خطاب کیا۔وزیراعظم نے اعتمادکااظہارہے۔کسانوں کے اس اجتماع سے نئی ٹیکنالوجی کے استعمال کی راہ ہموار ہوگی۔ نیز زرعی شعبے میں بہتر مواقع پیداکرنے کی بھی راہ ہموار ہوگی۔وزیراعظم نے اترپردیش سرکار کی تعریف کی کہ اس نے اناج کی خریداری کو خاطر خواہ فروغ دینے کی کوششیں کیں۔انہوں نے زورد ے کر کہا کہ یہ کسان ہی ہیں جو ملک کو آگے لے جاتے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت کے، 2022 تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے عہد کو دوہرایا۔ اس سلسلے میں انہوں نے بہت سے اقدامات کاذکر کیاجو حکومت لاگت کو کم کرنے اور منافع کو بڑھانے کے مقصد سے کررہی ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ مستقبل قریب میں پورے ملک میں کھیتوں میں بڑی تعداد میں شمسی پمپ نصب کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سائنس کے فائدے زراعت کو پہنچیں، اس پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وارانسی میں جو چاول سے متعلق تحقیق کا مرکز قائم کیا جارہا ہے،وہ اسی جانب ایک قدم ہے۔وزیراعظم نے زراعت میں اس کی قدر وقیمت میں اضافے کی اہمیت کے بارے میں بھی اظہارخیال کیا۔ انہوں نے خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبے میں کیے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبزانقلاب کے بعد اب توجہ دودھ کی پیداوار ، شہد کی پیداوار اور انڈا مرغی ا ور ماہی پروری پر دی جارہی ہے۔وزیراعظم نے کرشی کمبھ کے دوران آبی وسائل کے جائز استعمال ، ذخیرہ کرنے کے لیے بہتر ٹیکنالوجی اور زراعت میں تازہ ترین ٹیکنالوجی کے استعمال جیسے موضوعات پربحث ومباحثے کی ضرورت پر زور دیاہے۔انہوں نے ایسی نئی ٹیکنالوجی اورطور طریقے ایجادکرنے کی ضرورت پر زور دیا جن سے کسانوں کو پرالی جلانے کی ضرورت نہ پڑے یا اس میں انہیں کوئی مدد مل سکے۔


Share: